سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے دارلاقضاء کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ ایک زخمی ہوا ہے ہے ۔لاش برآمد کرلی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقہ فضاگٹ میں دارلقضاء کے قریب ایک شخص عبدلاقادر والد خیال نور ساکن باجوڑ کی لاش برآمد کی گئی ہے جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے جبکہ ایک شخص گل بہادر والد حکم خان زخمی ہوا ہے ۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔