سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) قوم گجرکے زیراہتمام گجرسیکرٹریٹ فضاگٹ سوات میں استحکام پاکستان گجرکنونشن کے حوالے سے ایک بڑ ے جلسے کااہتمام کیاگیا، جس میں پاکستان بھرآزاد کشمیر اوردیارغیرمیں مقیم قوم گجرسے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی گجریوتھ فورم اور قوم گجرکے دیگرتنظیموں کے عہدیداروں سرکردہ افراد، منتخب بلدیاتی نمائندوں، ممبران قومی اسمبلی اورقوم گجرسے تعلق رکھنے والے ہرشعبہ کے لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورمکمل اتفاق واتحاد کامظاہرہ کیا، قوم گجرنے استحکام پاکستان گجرکنونشن میں مکمل اتفاق واتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز، پاکستان آرمی اورپاکستان کے دیگر اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکیااورقوم گجرکے مثالی اتفاق واتحاد کی جھلک بھی پیش کیاوزیراعظم کے مشیرسردارشاہجہان یوسف گجر، سردارقوم گجرملاکنڈڈویژن سردار رضاخان گجر،گجریوتھ فورم کے مرکزی چیئرمین چوہدری افتخار، آزادکشمیرکے وزیرچوہدری محمدرشید،ڈاکٹرشمس الرحمان شمس، حاجی جلات خان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ استحکام پاکستان گجر کنونشن کے انعقاد کامقصد اگرایک طرف پاکستان سے محبت کااظہارہے تودوسری طرف قوم گجرکومتحدکرناہے۔ اورآج سوات کے جلسہ نے ثابت کردیاہے کہ قوم گجرمتحدہیں انہوں نے کہا کہ آج سوات اور ملاکنڈڈویژن کی فضاء قوم گجرکی اتفاق واتحاد کی نعروں سے گونج رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے لئے قوم گجرکی قربانیوں تونظراندازنہیں کیاجاسکتا، ہمارے بزرکوں سے کام پاکستان سے لیکر استحکام پاکستان تک جوکرداراداکیا ہے وہ تاریخ کاحصہ بن چکاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی بقاء اورسلامتی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس ملک کی سلامتی اورہماری سلامتی ہے اوراس ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اس ملک کو میلی آنکھوں سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔ اورملک کی بقاء پرکوئی آنچ آنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورقوم گجرلازم وملزوم ہیں اوروطن سے محبت قوم گجرکی رگوں میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ترقی بذریعہ تعلیم چاہتے ہیں اوراس مقصد کیلئے کے لئے ہماری جدوجہد جاری ہے۔ انہوں نے خبردارکیاکہ ہم ملک کے خلاف ہرسازش کوناکام بنادیں گے اورپاکستان کے خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، جلسہ میں لوگوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی اوردوسرا قوم ملاکنڈڈویژن الحاج رضاخان کے حق میں نعرے لگائیں۔ مقررین نے سردارقوم سردار رضاخان کوخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ آج کاعظیم الشان جلسہ ملاکنڈڈویژن میں سردار قوم رضاخان پرقوم گجرکامکمل اعتماد کااظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ قوم گجرکودرپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرانے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے، جلسہ سے عثمان فانوس گجر، ملک عبدالغفار پرخان بابا، ملک نسیم خان، مولانا عبدالحمید ہزاروی، عمرملک عمرخطاب، احسان، مظفر، فضل سبحان، جاوید اقبال، قاری رحیم اللہ، محبوب الرحمان، محمدعلی، امتیاز عالم، چوہدری فضل معبود، امیرسلطان، سرفراز خان اوردیگرنے بھی خطاب کیا، اورکامیاب کنونشن کے انعقاد پرقوم گجرکومبارکباد دی۔