سوات (زما سوات ڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے فضاگٹ بائی پاس روڈ کے پرفضاء مقام دریائے سوات کے کنارے پر 5کروڑ 60لاکھ روپے کی لاگت سے واک ٹریک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سابق اپوزیشن لیڈر تحصیل بابوزئی شاہدعلی،ایرگیشن ایس ڈی او سلیمان، احمد شاہ،اجمل خان،پی اے خلیل سمیت پی ٹی آئی ورکرز اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ یہ اہم منصوبہ دریائے سوات کے کنارے تعمیرکیاجارہاہے جومین سڑک سے الگ ایک پرفضاء مقام ہے جولوگوں کی واک کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ اس منصوبے میں حفاظتی پشتے سمیت گرین بیلٹس اور عوام کی سیر وتفریح کیلئے سہولتوں سے آراستہ مختلف مقامات بنائے جائیں گیاس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک سوات نے حکام کوہدایت کی کہ وہ اس عوام دوست منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی غفلت اورلاپرواہی اورناقص میٹرئیل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔