اشتہار

فضل حکیم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کی ملاقات، گریویٹی اسکیم، کارڈیالوجی، گائنی ہسپتال اور گراسی گراؤنڈ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، فضل حکیم خان یوسفزئی نے ان میگا منصوبوں پر جاری کام کے حوالے سے وزیراعلیٰ محمود خان کو آگاہ کیا جبکہ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ان منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرے اور معیار ی کام کیاجائے چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے وزیراعلیٰ محمود خان کی عوامی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں وزیراعلیٰ محمود خان سے چیئرمین ڈیڈک سوات ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے خصوصی ملاقات کی اور انہیں پی کے 5 میں میگا منصوبوں پر جاری کام سے آگاہ کیا میگا منصوبوں میں گریویٹی منصوبہ، کارڈیالوجی، گائنی ہسپتال سمیت گراسی گراؤنڈ میں اسٹیڈیم کی تعمیر شامل ہیں فضل حکیم خان یوسفزئی نے وزیراعلیٰ کی ان میگا منصوبوں میں خصوصی دلچسپی اور کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ نے پسماندہ علاقوں کو ترقیافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے ہیں اور پورے صوبے کو یکساں ترقی کی دھارے میں شامل کیا ہے،آج پورے سوات میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور بعض پر کام جاری ہے جس کی تکمیل سے لوگ خوشگوار تبدیلی محسوس کرینگے۔

اشتہار

Fazal Hakeem
Comments (0)
Add Comment

اشتہار