اشتہار

فضل حکیم خان سے وائس چانسلر حسن شیر کی ملاقات

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )وزیراعلی خیبرپختونخوا کے فوکل پرسن برائے یونیورسٹی آف سوات و چئیرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی سے یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر حسن شیر اور ڈائریکٹر فنانس فیاض خان نے اہم ملاقات کی۔ جس میں یونیورسٹی آف سوات میں جاری تعمیراتی کاموں اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی وی سی حسن شیر نے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور فضل حکیم خان یوسفزئی کی یونیورسٹی کے امور میں خصوصی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سوات یونیورسٹی کے 95 فیصد طلباء اور ڈیپارٹمنٹس نئے بلڈنگز کو منتقل کئے جا چکے ہیں اور انشاء اللہ جنوری 2023 تک تمام ڈیپارٹمنٹس منتقل ہو جائینگے انہوں نے بتایا کہ وومن کیمپس پر بھی تعمیراتی کام جاری ہے انہوں نے فضل حکیم خان کو یونیورسٹی آف سوات میں مالیاتی مسائل سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ دو مزید اکیڈیمک بلاکس کی تعمیر سمیت بیچلر ہاسٹلز کی بھی ضرورت ہےانہوں نے بتایا کہ 3000 ملین روپے کی لاگت سے یونیورسٹی آف سوات میں زیادہ تر ترقیاتی کام مکمل اور بعض پر کام جاری ہے فضل حکیم خان یوسفزئی نے وائس چانسلر کو یونیورسٹی کے حوالے سے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وزیراعلی نے واضح ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹی آف سوات کے تعمیراتی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور جلد از جلد یونیورسٹی کے بلڈنگ کو فعال بنانے سمیت دیگر مسائل حل کرنے کی ہدایات کی ہیں فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ یونیورسٹی آف سوات کو ماڈل یونیورسٹی بنانے کیلئے وزیراعلی اور صوبائی حکومت پر عزم ہیں اور وزیراعلی کی دلچسپی سے تمام مسائل حل کئے جا رہے ہیں

اشتہار

Fazal Hakeem Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار