سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔یکم اگست 2017ء )چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے ضلعی عدالتوں میں زیر تعمیر وکلاء پارکنگ پلازہ کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایس ای سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ جمیل خان، ایس ڈی او عابد علی ، صدر سوات بار ایسوسی ایشن مجاہد فاروق ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری آمجد حسین ، سی ایم کمپلنٹ سیل سوات انچارج سہیل سلطان ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔ چےئرمین ڈیڈیک نے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ 6کروڑ روپے کے کثیر سرمایہ سے تعمیر ہونے والے اس عظیم الشان منصوبہ میں وکلاء ، جج صاحبان اور عوام کی سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے اور سینئر وکلاء کے مناسب اور مفید مشوروں کو اہمیت دی جائے۔ انھوں نے ہدایت کی کہ منصوبہ قبل ازوقت مکمل کرنے کی کوشش کی جائے کیونکہ آج کل ضلعی عدالتوں میں وکلاء اور موکلوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے سلسلے میں سنگین مشکلات کا سامنا ہے اور سب کو کوشش کر نی چاہیے کہ یہ منصوبہ جلد از جلد مکمل ہو اور پارکنگ کا مسلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو ۔
اشتہار