اشتہار

فضل حکیم خان کا عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے راجہ آباد اور مینگورہ میں علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء امجد علی اور پی ٹی آئی ورکرز نے انہیں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور عوام کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا کہ ان کا تمام توجہ عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں پر ہے جس سے عوام مکمل طور پر خوش ہیں۔ اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے شہریوں کو بھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون بے حد اہمیت کاحامل ہے۔ شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پرعملدرآمد کرنے سے ہی حکومتی کوششیں کامیاب ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو جوابدہ ہے اور ان کے مسائل سننے کے لئے ان کے سامنے ہر وقت حاضر رہتے ہیں۔

اشتہار

Fazal Hakeem Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار