اشتہار

فضل حکیم خان کا مرغزار ٹاؤن سے بائی پاس روڈ تک لنک روڈ کا معائنہ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر وچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے مرغزار ٹاؤن سے بائی پاس روڈ تک لنک روڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سابق ضلعی کونسلر ابن امین کے علاوہ پی ٹی آئی ورکرز بھی ہمراہ تھے ۔ مینگورہ سٹی میں مرغزار ٹاؤن پر واقع یہ بائی پاس لنک روڈ یخ کوہے سے قمبر بائی پاس رنگ روڈ سے منسلک ہوگیا ہے یہ بائی پاس لنک روڈ امانکوٹ چوک مرغزار ٹاؤن کے نزدیک سے شروع ہوکر قمبر بائی پاس روڈ کے مقام پر ختم ہوگیاہے۔

اس کی تعمیر سے جی ٹی روڈ اور مینگورہ سٹی کی طرف جانے والی ٹریفک کوکافی حد تک سہولت میسر ہوگئی ہے اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا رش بھی کافی حدتک کم ہوگیا ہے۔ لنک روڈ پر مرغزار ٹاؤن اور یخ کوہے کے درمیان خوڑ پر ایک پل بھی تعمیر ہواہے بائی پاس کی تعمیر سے شہر کے اندر ٹریفک کوکم کرنے میں بڑی مدد مل رہی ہے اور بھاری ٹریفک شہر میں داخل ہوئے بغیر اپنی منزل کی جانب گامزن ہورہا ہے جس سے سفری اوقات میں کمی ریکارڈ ہوگی۔ فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 5کے ہر ویلج کونسل میں ترقیاتی منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے اور عوام کی خواہشات کے مطابق مکمل کئے جا رہے ہیں۔

اشتہار

DEDACFazal HakeemRoad
Comments (0)
Add Comment

اشتہار