فضل حکیم خان کی وزیراعلی محمود خان سے ملاقات، سیدوشریف میں کارڈیالوجی اور گائنی اسپتال کے تعمیرکرنے کی منظوری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ سیدوشریف میں کارڈیالوجی اور گائنی ہسپتال کی تعمیر کی منظوری وزیراعلی محمود خان نے دے دی ہے اور اس سلسلے میں ٹینڈرز جلد جاری ہونگے۔ فضل حکیم خان یوسفزئی کا ہسپتالوں کے قیام کو ایک اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سوات کے عوام کو کارڈیولجی اور گائنی علاج سے متعلق سہولیات ضلع میں ہی میسر آئینگی اور اس سے پشاور کے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے شہریوں کو موجودہ حکومت کی عوام دوست اقدامات کے تحت صحت کارڈ پر طبعی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں جس میں دل کے امراض کا علاج بھی شامل ہے۔ ڈویژن اور ضلعی سطح پر ہسپتالوں کی تعمیر اور اپگریڈ کرنے سے صحت عامہ کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں ائینگی جس سے غریب اور مالدار ایک جیسے مستفید ہونگے۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلی محمود خان ہسپتالوں کی تعمیر سے سوات کے عوام کا ایک اور دیرینہ مطالبہ پورا کرنے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی منصفانہ قیادت میں پسماندہ علاقوں کو بھی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لئے دل جوئی سے کام ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ معیاری سہولیات غریب مریضوں کی دسترس میں لانا ان کا مشن ہے۔

MPA Fazal Hakeem
Comments (0)
Add Comment