اشتہار

فضل حکیم خان کی وزیر اعلیٰ محمود خان سے املاقات، کورونا وبائی صورتحال پر بات چیت

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ڈیڈک چیئرمین،ایم پی اے و صدر تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن فضل حکیم خان یوسفزئی نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ محمود خان سے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ملاقات کی اور وزیر اعلیٰ کو ملاکنڈ ڈویژن اور سوات میں کورونا کی تیسری لہر سے پیدا ہونے والے مجموعی صورتحال، ہسپتالوں پر پڑنے والے بوجھ اور ہسپتالوں میں موجود سہولیات سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران رمضان المبارک کے دوران عوامی سہولت کے لئے قائم کئے گئے سستا بازاروں پر بھی گفتگو کی گئی۔ چیئرمین ڈیڈیک سوات نے وزیر اعلیٰ محمود خان کو سوات میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیا۔ چیئرمین ڈیڈیک نے وزیرِ اعلیٰ کو آگاہ کیا کہ ضلع سوات میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی وہ خود نگرانی کررہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ فضل حکیم خان کا وزیراعلی محمود خان سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سوات کے مختلف بازاروں میں عوام کی ریلیف کے لئے سستے بازار لگائے گئے ہیں اور بازاروں میں رعایتی قیمت پر اشیاء خوردونوش کی دستیابی کا بھی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جارہی ہے۔ عوامی نمائندے بھی اس حوالے سے دورے کررہے ہیں اور عوام کی طرف سے بھی اطمینان کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے حلقہ پی کے پانچ میں ایک اور ڈگری کالج کے قیام کے حوالے سے پیشرفت پر بھی بات ہوئی۔ چیئرمین ڈیڈک نے حلقہ کے لئے نوجوانوں کی مشکلات اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کالج کی منظوری پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو حلقہ کے عوام کے لئے ایک تحفہ قرار دیا

اشتہار

Fazal Hakeem Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار