سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 31 مئی 2018ء) ملوک آباد میں پانی کی شدید قلت روزہ داروں کو مشکلات پورے رمضان المبارک میں صرف دو بار پانی کی سپلائی کی گئی عوام سخت گرمی میں برتن بھر بھر کر پانی لانے پرمجبور ہیں ممبران اسمبلی نے اقتدار کے پانچ سال اقتدار کے مزے لوٹے جبکہ عوام کو جھوٹے وعدوں پر دھوکہ دیا گیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے کو ملوک آباد سے بھاری اکثریت سے کامیاب کیا تھا جس کا صلہ آج تک نہیں ملا عوام کا متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور پانی کی فراہمی کی لئے فوری مداخلت کی اپیل کردی ہے اس شدید گرمی اور روزہ کی حالت غریب عوام دن کو مزدوری اور رات کو پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں جبکہ بدلہ وعدے ہی ملے، سابق ایم پی اے نے کئی بار وعدے کئے اور لوگوں کو بیوقوف بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن اگر اگلی بار وہ ووٹ مانگنے آگئے تو برتنوں سے اسقبال کرینگے،عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے اور پانی کی فراہمی کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرنے کی اپیل کی۔