سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔04اگست 2017ء ) پا کستان مسلم لیگ ضلع سوات کے جنرل سیکر ٹری انجینئر عمر فار وق نے کہا ہے کہ لو گو ں کی عملی خد ما ت سے ہی دلی سکون ملتا ہے ، پشتوکے مز احیہ اداکار فضل رحمن (عرف سیلیٰ) مرحوم نے پشتوثقافت کو زندہ رکھنے اور عوام میں خو شیا ں با ٹنے میں اہم کر دار ادا کیا ہے، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے الر ازی سکول کانجو میں مر حو م اداکار فضل رحمن عرف سیلیٰ کے بیوہ کو ایک لا کھ روپے نقد دینے کی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ،اس موقع پر ن لیگ کے رہنما فضل ودود درانی ، ظفر اللہ دولت خیل ، سوات پر فا رمنگ اینڈ آر ٹسٹ سو سا ئٹی کے صدر مر اد علی ، حکیم ہما یون با چہ ، فضل اکبر عرف منو ، محبو ب علی استاد اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ، اس موقع پر اداکار خورشید، پر و ڈیوسر با چا رحمن ، ن لیگ کے رہنما مراد علی ، بر کت علی ، فر ہا ن ند یم مو جو د تھے ، مقررین نے کہا کہ ادا کار فضل رحمن عر ف سیلیٰ ایک بے ضرر اور خوش اخلاق انسان تھے ، اپنی اعلیٰ کا ر کر دگی کی وجہ سے سوات بھر میں مشہور تھے۔