اشتہار

فوڈ اینڈ نیوٹریشن سکیورٹی کے حوالے سے ورکشاپ اختتام پذیر

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:21دسمبر2017ء) ویلٹھ ہنگرہلفے کے تعاون سے لاسونہ آرگنائزیشن کا فوڈ اینڈ نیوٹریشن سکیورٹی کے حوالے سے تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگیا ، ٹریننگ سیشن میں ملک بھر سے سول سوسائٹی الائسنس کے نمائندوں نے شرکت کی اور فوڈ اینڈ نیوٹریشن سکیورٹی کے حوالے سے ٹریننگ حاصل کی ، لاسونہ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اعظم خان ،بے انظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کوارڈی نیٹر نسیم اختر ، ڈبلیو ایچ ایچ کے کوارڈی نیٹر ذوالفقار ،نورمالک اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹریش بڑا مسئلہ ہے اس کو ختم کرنے کیلئے ہم سب کو ملکر ختم کرنا ہے ، جس کیلئے ہر کسی کو اپنے لیول پر کام کرنا ہوگا ، تب جاکر اس مسئلہ سے چھٹکارا ملے گا ، انہوں نے کہا کہ اس اہم ایشو کو ختم کرنے کے لئے ہمیں نہ صرف اکٹھے بیٹھنا ہوگا بلکہ اس پر عملی کام کرنا ہوگا تاکہ یہ مسئلہ مکمل طور پر ختم ہو جائے ، ٹریننگ میں شریک لوگوں نے ٹریننگ کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ جسطرح ہمارے لئے ٹریننگ اہم ہے اسی طرح ہر فرد کو نیوٹریشن کی حساسیت سے اگاہ ہونا ہوگا تاکہ اس ایشو کو ختم کیا جائے ، تقریب کے اخر میں ٹریننگ مکمل کرنے والوں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے ۔

اشتہار

LasoonaSeminarTrainingWorkshop

اشتہار