اشتہار

فیروز شاہ ایڈوکیٹ قتل کیس، پچاس سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) لیگی رہنما فیروز شاہ کے قتل کیس میں سرچ آپریشن کے دوران پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے جن کو تفتیش کے لئےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کے روزمسلم لیگی رہنما فیروز شاہ ایڈوکیٹ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جس کے بعد علاقہ دمغار،کانجو اور دیگر نواحی علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کا آغاز کردیا تھا۔

ہفتہ کے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا اور چار روز کے دوران پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے ۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا ۔

اشتہار

ArmyFeroz shah AdvocateFiringKilledPoliceSearch Opeartion
Comments (0)
Add Comment

اشتہار