اشتہار

فیسوں کی عدم ادائیگی،آٹھ ہزار طلبہ کا مستقبل تاریک

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)فیسوں کی عدم ادائیگی،سوات کے آٹھ ہزار طلبہ وطالبات کا زیورتعلیم سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا،بار ہ سو اساتذہ بھی متاثر ہوں گے،متعلقہ آفیسر وزیر اعلیٰ پروگرام کو ناکام بنانے کے مشن پر کاربند،مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں سکول مالکان نے 22جون کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کردیا،ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپلز قاسم خان،فضل امین اورمحمد ادریس نے دیگر منتظمین کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ضلع سوات میں آٹھ ہزار غریب بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا، سکولوں سے باہر غریب طلبہ وطالبات کیلئے موجودہ حکوت نے ایلمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعاؤن سے اقراء ووچر سکیم پروگرام 2015 میں شروع کیا تھا جس کے تحت مختلف پبلک سکولوں سے اگریمنٹ ہوچکا ہے اب بچوں کی کتابوں یونیفارم اور صرف 500روپے ٹیوشن فیس پچھلے اٹھارہ ماہ سے بند ہیں جس سے طلبہ ان والدین،اساتذہ اور پرنسپلز شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہوچکے ہیں اس لئے سوات کے تمام سکولز کے منتظمین نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر ہمیں 21جون تک تمام بقایاجات ادا نہیں کئے گئے تو پھر بچے والدین اوراساتذہ 22جون کو وزیر اعلیٰ کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے سمیت دھرنا دیں گے اوراس کے بعد کورٹ سے رجوع کریں گے،انہوں نے کہاکہ آخر میں تمام بچے بغیر سرٹیفیکیٹ کے نکال دیئے جائیں گے اور سکولوں کو بند کر دیں گے کیونکہ ہم مزید بلڈنگ کرایہ اوراساتذہ کی تنخواہیں، بجلی وپانی بل نہیں دے سکتے، یادرہے کہ ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر نے اس بارے میں کسی بھی تعاؤن سے انکا ر کردیا ہے جبکہ سکول ہذا کی ویلیڈیشن اور ویریفیکیشن ڈسٹرکٹ آفیسر سمیت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کرچکے ہیں جوریکارڈ پر ہے،انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پروگرام کے تحت سوات میں سولہ ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا گیا لیکن موجودہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے وہ کم ہوکر آٹھ ہزارہوگئے جس میں مزید کمی کا بھی امکان ہے جس کے سبب ہزاروں بچے تعلیم سے محروم ہوجائیں گے،انہوں نے کہاکہ اس وقت  136سکولوں کی انتظامیہ شدید مایوسی اور پریشانی کا شکار ہے جن کے سکولوں کے کاغذات اور کلیم کو بھی آگے فارورڈ نہیں کیا جارہاجو ایک قابل افسوس امر ہے،انہوں نے مزید کہاکہ حکومت اوردیگر حکام ان ہزاروں بچوں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچانے اور اساتذہ ومنتظمین کی پریشانی کودور کرنے کیلئے فوری اور موثراقدامات اٹھائیں،اس موقع پر محمد نعیم،شمس الہادی،محمد اظہار،عمررحمان اور مختلف سکولوں کے پرنسپلز اور منتظمین بھی موجودتھے۔

اشتہار

FessSchoolstudents
Comments (0)
Add Comment

اشتہار