اشتہار

فیض علی عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف شامل

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام سوات پریس کلب میں امیدوار برائے جنرل کونسلر پاکستان تحریک انصاف جہانزیب گوگل کی قیادت میں شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کے عہدیداروں اورورکروں نے بھر پور شرکت کی، اس موقع فیض علی عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف شامل ہوئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان، فیض علی، امیدوار برائے سٹی میئرپاکستان تحریک انصاف شاہد علی خان، امیدوار برائے جنرل کونسلر جہانزیب گوگل، عبدالرحمن لالا جی اور دیگر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جس میں غریب اور مالدار کا فرق ختم ہوا ہے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی دنیا کی سطح پر ہے اس میں وزیر اعظم عمران خان کا کوئی قصور نہیں ہے کیونکہ کورونا جیسے وباء نے ساری دنیا کو اپنے لپیٹ میں لیا تھا جس کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی زورو پر ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کے ہر شہری کو صحت کارڈ کی سہولت میسر کیا ہے جس سے عوام مستفید ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ 31مارچ کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار وں کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ استعمال کرے اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، اس موقع پر فیض علی خان نے تقریباً 70افراد کیساتھ پاکستان تحریک انصاف شمولیت اختیار کرلی، تقریب کے اخر میں ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان اور جہانزیب گوگل اور شاہد علی خان نے پارٹی میں شامل ہونے ہونے افراد کو پی ٹی آئی کے موپلر اور ٹوپی پہنچائیں۔

اشتہار

Local body Election 2022
Comments (0)
Add Comment

اشتہار