ملک بھر میں موبائیل سمز کے حوالے سے مختلف میڈیا چینلز پر خبریں وائرل ہو رہی ہیں کہ پی ٹی اے کی جانب سے تمام سمز کی دوبارہ تصدیق ہوگی جبکہ ایک پاسپورٹ پر اب ایک ہی سم کھولی جائے گی۔
یہ خبریں ایک طرف مین سٹریم میڈیا کی زینت بنیں تو دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئیں اس طرح کی خبریں اکثر عام عوام کی جانب سے وائرل ہوتے ہیں لیکن اس بار ملک کے معروف میڈیا چینلز نے انتہائی غیر زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلدی سے کام لیا ہے
صارفین نے بھی اس خبر کو بنا تصدیق کئے آگے شیئر کیا جس سے یہ خبر چند ہی گھنٹوں میں ہر طرف پھیل گئی۔
اس حوالے سے (بول نیٹورک) کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ
ملک بھر میں موبائیل سمز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ۔
سیمز کی تصدیق ملٹی فنگر ویری فیکیشن سسٹم کی تحت کی جائے گی۔
اب تک 80 ہزار 624 موبائل سمز بلاک کئے جاچکے ہے۔
ملک بھر میں ساڑھے 40 لاکھ غیر فعال سمز کو بھی بلاک کیا گیا ہے۔
ایک دوسرے میڈیا چینل (ڈان نیوز) نے دعویٰ کیا ہے کہ
ملک بھر میں موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ۔
ملٹی فنگر ویری فیکیشن کے تحت سمز کی تصدیق ہوگی۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ ادارہ انتہائی با اعتماد ادارہ ہے لیکن پتہ نہیں بریکنگ نیوز کلچر نے اس کو بھی تباہ کردیا۔
فیکٹ چیک
ہمارے زرائع کے مطابق پی ٹی اے نے اس طرح کے خبروں کی مکمل تردید کردی ہے جبکہ انہوں نے واضح کردیا ہےکہ
حکومت کی جانب سے ابھی تک پاکستان اورخصوصا کے پی کے میں سموں کی دوبارہ تصدیق اور ایک پاسپورٹ پر ایک سم کے اجراء سے متعلق معاملات پر ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ہم نے ایک متعلقہ نجی کمپنی سے بھی رابطہ کیا لیکن انہوں نے بھی اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ابھی تک اس طرح کی کوئی ہدایات یا کوئی معلومات موصول نہیں ہوئے ہے
خبروں کی باقاعدہ تصدیق کرنے کے بعد یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ سمز کی دوبارہ تصدیق اور ایک پاسپورٹ سے صرف ایک ہی سم کے ملنے والے خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔