اشتہار

قانون سب کے لئے برابر، کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی جائے گی، ڈی پی او

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) نئے تعینات ہونے والے ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت نے بطور ڈی پی اُو سوات اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد ڈی پی اُو آفس میں تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت نے کی۔ میٹنگ میں ایس پی لوئر سوات شاہ حسن، ایس پی آپر سوات درویش خان، ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان، ایس پی ٹریفک وقار خان سمیت ڈی ایس پی ایلیٹ فور، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر آپر /لوئر سوات، ڈی ایس پی لیگل سمیت ضلع سوات کے تمام ایس ڈی پی اُوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان نے ڈی پی اُو سوات کو ضلع سوات کے متعلق بریفینگ دی۔ ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت میٹنگ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کمزور طبقہ بالخصوص ضعیف العمر، بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور مظلوموں کا خصوصی خیال رکھیں،پولیس سٹیشن آنے پر مظلوموں کو عزت کے ساتھ بٹھائیں اور فوری طور پر اُنکا مسئلہ قانون کے مطابق حل کریں، قانون سب کے لئے یکساں ہیں کسی کے ساتھ بھی ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایس ایچ ایس اوز ایف آئی آر کے اندراج کو بروقت یقینی بنائیں، ایف آئی آر کی اندراج میں ہر گز کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ٹریفک کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر پولیس آفیسر اپنے اپنے حدود میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں، بالخصوص مینگورہ، فضاگٹ، کانجو، خوازہ خیلہ، بریکوٹ پر خصوصی توجہ رکھیں تاکہ ٹریفک جام نہ ہو اور عوام کو تکلیف نہ پہنچے۔منشیات فروشوں کے خلاف احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی پی اُو سوات نے کہا کہ منشیات فروشوں کے لئے ضلع سوات میں کوئی جگہ نہیں، منشیات ایک ناسور اور معاشرے کیلئے تباہی کا سبب ہے، آئس، ہیروین، چرس، شراب وغیرہ جتنے بھی نشہ آور اشیاء کے فروخت کرنے والے ہیں اِن کے خلاف کریک ڈاون کیجئے۔ ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر ضلع سوات کو منشیات سے پاک سوات بنائیں گے۔ڈی پی اُو سوات نے عوام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ارد گرد ماحول پر نظر رکھیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ، منشیات فروشوں ودیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف فوری طور پر مقامی پولیس سٹیشن کو مطلع کریں، آئیں ہم عہد کریں کہ ہم سب مل کر اپنے آنے والے نسل کو منشیات سے پاک ضلع سوات دینگے۔

اشتہار

DPO Zahid Nawaz
Comments (0)
Add Comment

اشتہار