اشتہار

قبضہ مافیا نے کروڑوں ہڑپ لئے، حکومت انصاف فراہم کریں، خائستہ رحمان

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پراپرٹی ڈیلر خائستہ رحمن آف بہا مٹہ نے کہا ہے کہ میرے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ ہوا ہے، اخون بابا شگئی میں حنیف خان ولد محمد افضل خان سے 18کنال پندرہ مرلے اراضی خرید ی اور انہیں چار کروڑ روپے دیئے جبکہ اس اراضی پر قبضہ گروپ کو الگ 5کروڑ28لاکھ روہے دیئے تاکہ میرے بال بچوں کا مستقبل روشن ہوجائے لیکن حنیف خان نے مجھ سے 4کروڑ روپے رقم لے کر اراضی پشاور کے بخت نظیر نامی شخص کے نام انتقال کردی، جسکی وجہ سے میں جمع پونجی سے مرحوم ہوگیا، میں انصاف کی فراہمی کے لئے عدالت کا دروازہ کٹھکٹھا یا لیکن پشاور کے بخت نظیر نے اراضی میں تعمیراتی کام شروع کردیا، ہمارے مداخلت پر پولیس بھی ہمارے خلاف ہوگئی اور الٹا ہمارے خاندان کے چھ افراد پر مقدمے درج کردیئے، اب بھی ہمارے افراد اور خواتین جیل میں ہیں، انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ کروڑو روپے کا فراڈ ہوا ہے اور پلویس بھی میرے ساتھ زیادتی کررہی ہے اور قبضہ مافیا کا ساتھ دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کا ورکر ہوں اور وزیراعلیٰ محمود خان کی انتخابات کے دوران کامیابی کے لئے 20لاکھ روپے خرچ کرچکا ہوں، اس لئے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ مجھے انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ میرے دو بیویاں اور 12بچے ہیں اور ان کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے میں نے اخون بابا شگئی سیدو شریف میں اراضی خرید ی ہے جس کئے تمام کاغذات میرے ساتھ موجود ہیں لیکن مالک اراضی حنیف خان نے 4کروڑ روپے رقم لینے کے باوجود اراضی میرے نام انتقال نہیں کی اور اس وجہ سے میں انصاف کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں اور زندگی سے تنگ اچکا ہوں اگر میں نے اس سلسلے میں کوئی رات اقدام اٹھا یا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا تو میرے اور میرے بال بچوں کے ذمہ دار حکومت اور وزیر اعلیٰ محمود خان ہوں گے اس لئے حکومت مجھے انصاف فراہم کریں۔

اشتہار

Swat Press Club
Comments (0)
Add Comment

اشتہار