اشتہار

قران وحدیث کی روشنی میں بچوں کی پیدائش میں وقفہ بہتر ہے،مولانا نوربادشاہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 15 مئی 2018ء) تنظیم العلماء سوات کے صدر مولانا نوربادشاہ نے کہا کہ قران وحدیث کی روشنی میں بچوں کی پیدائش میں وقفہ بہتر ہے، اس سے بچوں کی مستقبل اور نشو نما پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں،اسلام بھی دو سال تک بچوں کو والدہ کی دودھ پلانے کی ہدایات دی ہے، ان خیالات کااظہار انہوں محکمہ پاپولیشن سوات میں بچوں کی پیدائش میں وقفہ اسلام کی نظر میں کے موضوع پر ایک روزہ علماء سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلع سوا ت کے جید علماء کرام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئر افیسر نوشیروان خان نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ دو بچوں میں پیدائش میں وقفہ سے ماں اور بچے کی صحت پر بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں، اسلام نے بھی ماں کو ہدایات دی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دو سال تک اپنی دودھ پلایا کریں اس سے بچوں کی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ وہ مختلف بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں، سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے سوشل ویلفیئر ایمپائز یونین کے سوات کے صدر عمر مشال نے کہا کہ بچوں کو اچھی تربیت فراہم کرنا والدین کی ذمہ داری ہے اور یہ اس وقت ممکن ہوگا جب دوبچوں کے درمیان مناسب وقفہ ہوگا، کیونکہ ماں باپ بچے کو زیادہ وقت دے سکیں اس سے ان کی تربیت بہتر ہوگی۔

اشتہار

اجازتاسلاماولادبہترتربیتروشنینشونماوقفہ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار