قرآنی نظام کے نفاذ سے ہی عوامی مسائل حل ہو سکتے ہیں،عبدالاکبر چترالی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ ملک میں قرآنی نظام کے نفاذ سے ہی عوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں، سود کے خاتمے کے خلاف قومی اسمبلی میں بل جمع کیا ہوا ہے جس کو التواء کا شکار بنایا گیا ہے، ملک کے اداروں میں قادیانی، مرزائی، منکر حدیث موجود ہیں جو اسلامی قوانین کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں،حبح داخلہ فارم سے ختم نبوت کا شق ختم کردیا گیا تھا جو علماء کرام کے بھر پور احتجاج اور جدوجہد سے دوبارہ شامل کیا گیا۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے بلوگرام سوات میں جامعہ اسلامیہ القرآن میں تکمیل حفظ القرآن کی بابرکت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے مدرسہ کے مہتمم مولانا نور محمد، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد امین، مولانا عبدالقیوم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مولانا عبدالاکبر چترالی نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری کا دوردورہ ہے، عوام مشکلات کا شکار ہیں، ان تمام مشکلات کا واحد حل ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر قرار دادوں کے ذریعے حل نہیں ہوسکتا، مسئلہ کشمیر کا واحد حل جہاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خون کے آخری قطرے تک تحفظ ناموس رسالتؐ کے لئے لڑتے رہے ہیں جبکہ اسلامی قوانین کے خلاف ہر قسم سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، مہمان خصوصی مولانا عبدالاکبر چترالی اور دیگر علماء کرام نے حفظ القرآن کی دستار بندی کی اور انہیں خصوصی شیلڈز سے نوازا گیا جبکہ تقریب کے آخر میں ملک و قوم کی بقاء اور سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔

Jamat islamiSwat
Comments (0)
Add Comment