قطر چیریٹی نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان فراہم کیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )قطر چیریٹی نے تحصیل مٹہ اور مینگورہ ضلع سوات میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں بڑی تعداد میں امدادی سامان فراہم کیا۔ اگست 2022 کے آخری ہفتے میں آنے والے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، انہیں فوری امداد کی ضرورت ہے۔ قطر چیریٹی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود اور عوامی خدمت جاری رکھے ہوے ہے۔ تحصیل مٹہ، مینگورہ اور بحرین کے دیگر علاقوں کے سیلاب متاثرین کی مشکلات کی بزریعہ ریلیف پیکیج داد رسی کی۔ 6 اکتوبر 2022 کو فلڈ ریسپانس پروجیکٹ کے تحت 800 سے زائد خاندانوں کو تحصیل مٹہ اور مینگورہ میں راشن پیکیج، ٹینٹ اور NFI کی فراہمی کو یقینی بنایا۔تنظیم کی طرف سے سیلاب زدگان کو فراہم کی جانے والی خوراک اور NFIs میں گندم کا آٹا، چاول، گھی، دالیں، کھجور، چینی، نمک، چائے، خیمے اور حفظان صحت کی کٹس شامل ہیں۔ مٹہ سوات میں امدادی سامان کی تقسیم کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قطر چیریٹی پشاور کے فیلڈ کوآرڈینیٹر سجاد خان نے کہا کہ سوات اور دیگر اضلاع میں بھی سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قطر چیریٹی ڈونرز کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے کام جاری رکھے گی۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں اور ضلعی انتظامیہ نے قطر چیرٹی کے اس نیک اقدام کو سراہا۔

Qatar Charity
Comments (0)
Add Comment