سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ قمبر میں نشے کی حالت میں فائرنگ کرنے والے سابقہ پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ و شراب بھی برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نواحی علاقہ قمبر میں دن دیہاڑے نشے کی حالت میں فائرنگ کرنے والے سابقہ پولیس اہلکار اکبر حسین ولد فضل غفار سکنہ رنجو گٹ بلوگرام کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں 283,500 15AA کے دفعات شامل ہیں -290
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے کلاشنکوف اور پستول سے ہوائی فائرنگ کی تھی جبکہ نشے کی حالت میں وہاں موجود لوگوں کو گالیاں بھی دے رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو بوتل شراب جس میں دو لیٹر سے زائد شراب تھی برآمد کرلی گئی جبکہ کلاشنکوف نما بندوق،تیس بور پستول،ایک رائفل 12بور،10 عدد کارتوس اور دو عدد فکس میگزین بھی برآمد کرلی گئی ہے۔