اشتہار

قمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نادرا کا سابق آفیسر جاں بحق

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ قمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ نادرا کا سابق آفیسر جاں بحق، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق مقتول سید علی شاہ ولد حباب خان کے بیٹے عدنان علی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات وہ اپنے والد کے ساتھ نماز عشاء کےلئے مسجد جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اُن کے والد پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔سید علی شاہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا تھا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار

Firing
Comments (0)
Add Comment

اشتہار