اشتہار

قومی اسمبلی نے بینکوں کو قومیانے کا بل منظور کرلیا

اشتہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی نے پیر کو دو بلزمنظورکرلیے جب کہ حکومت اور اپوزیشن نے اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت اجلاس میں پاکستان ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایمپلائز ایکٹ اور بینکوں کو قومیانے کے بلز کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔ حکومت نے وسل بلور آرڈیننس واپس لے لیا اور بل کی شکل میں پیش کردیا جسے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا، وزیر مذہبی امور کی طرف اقلیتوں کی جائیداد اشتمالات کا بل بھی قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔ پرویز خٹک نے بتایا صوبوں میں گیس کے نئے منصوبے منظور کیے جائیں گے،بحث کے بعدملک میں گیس کی قلت کاتوجہ دلاؤ نوٹس قائمہ کمیٹی کو بھجوادیاگیا۔

وقفہ سوالات کے دوران بتایا گیا وزیر اعظم کے 22 غیرملکی دوروں پر 11 کروڑ 95 لاکھ خرچ ہوئے ،ان کے ساتھ 440افراد نے سفر کیا۔ پی پی پی ارکان اور وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب خان کے مابین طعنے بازی ہوتی رہی۔ سندھ میں گیس کی کمی کے توجہ دلاونوٹس پر عمرایوب نے صوبے کو ذمہ دار ٹھہرایا تو آغا رفیع اللہ برس پڑے کہ آپ غلط بیانی کررہے ہیں، مختلف جماعتوںمیں رہ کر مختلف موقف اختیار کرتے رہے،جواب میںعمرایوب بولے میں ڈیڑھ لاکھ ووٹ لیکر آیا،طعنے نہ ماریں،آپ کا بانی ذوالفقار علی بھٹو بھی تو ایوب خان کابینہ میں وزیر تھا۔ وزیر خارجہ کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں سزائے موت کے 27 پاکستانی قیدی ہیں، 2 کو 2018 ء میں منشیات کے مقدمے میں جبکہ2019 ء میں 20 پاکستانیوں کو سعودی عرب میں پھانسی دی گئی، 20 میں سے 17 پر منشیات، 2 پر قتل اور ایک پر زنا کا الزام تھا۔

اشتہار

BISP PakistanNational Assembly pakistanPakistan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار