سوات (زما سوات ڈاٹ کام) قومی وطن پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سابق تحصیل ناظم فضل رحمان نونو سینکڑوں عہدیداروں اور ورکروں سمیت بڑی شمولیتی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل، ن لیگ میں شامل ہونے والے فضل رحمن نونو کے سینکڑوں ساتھیوں کو عزت اور احترام دیں گے، جعلی مقدمہ اور انتظامی کاروائی سے ڈرنے والے نہیں، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا ساتھ دینا ضروری ے، پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کا شمولیتی تقریب سے خطاب، سوات کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی ہوگی، سوات پریس کلب میں شمولیت کی بڑی تقریب منعقد ہوئی۔
جس میں مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے شرکت کی اور فضل رحمن نونو اور ان کی ساتھویں کی شمولیت کو بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ اس شمولیت سے نہ صرف سوات بلکہ پورے صوبے میں پارٹی تقویت ملے گی کیونکہ فضل رحمن نونو کے ساتھی صوبہ بھر میں موجود ہے، شمولیتی تقریب سے مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید حبیب علی شاہ اور سابق ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے بھی خطاب کیا، تقریب میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صڈر قیموس خان اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے، فضل رحمن نونو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلم لیگ ن میں مشروط طور پر ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کررہا ہوں اور وہ شرط مجھے اور ساتھیوں کو عزت و احترام دینا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قربانیاں ہیں تاہم انجینئر امیر مقام عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اب میری تمام صلاحیتیں مسلم لیگ ن کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خدمت کے لئے بروئے کار لاؤں گا، میاں محمد نواز شریف، میاں شہباز شریف اور انجینئر امیر مقام کی قیادت میں پر اعتماد کا اظہار کرتا ہوں، اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے فضل رحمن نونو اور ان کے ساتھ شامل ہونے والے عہدیداروں اور انور علی خان، برکت علی خان،عبدالودود خان، شیر علی خان، ذیشان، محمد سلیم خان، سجاد خان، ضیاء الحق تاجک، اقبال خان، نواب علی خان، جنید خان، برکت لالا، بہرام خان عثمان خیل، جاوید اقبال، عنایت الرحمن، ظاہر شاہ، امان اللہ خان،انور لی، عدالت خان، امین خان، احسان اللہ خان، شیر محمد خان، شیر علی، شمس الرحمن عزیز الرحمن، حاجی عبدالجبار خان، سردار علی خان، سلیمان خان اور دیگر کو ن لیگ کی ٹوپیاں اور ہار پہنا ئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ سلیکٹڈحکمرانوں نے سچ و حق بولنے والوں کی زبانیں بند کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، جنگ اور جیو کے ایڈیٹر چیف میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، جعلی مقدموں اور انتظامی سیاست سے حق و صداقت کاراستہ نہیں روکا جا سکتا، ہم ان تمام ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ فضل رحمن نونو اور ان کے ساتھ ساتھیوں میں مشکل حالات میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہم ان تمام ساتھیوں کو عزت و احترام دیں گے اور مشترکہ طور پر ہم ن لیگ کے زیر سایہ ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء و سلامتی کے لئے مسلم لیگ ن کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں بلکہ ملک کو بحرانوں نکالنے کے لئے قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا ساتھ دنیا ضروری ہے۔