سوات (زما سوات ڈاٹ کام:26مارچ2018)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ قوم آنے والے الیکشن میں دھوکہ نہیں کھائے گی ۔ مہذب اور سنجیدہ سیاست وقت کی اہم ضرورت ہے ۔سینیٹ الیکشن میں ممبران اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کرنا ووٹ کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے شگئی سیدوشریف میں شمولیتی جلسہ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ قوم موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہوچکی ہے ۔سینیٹ انتخابات میں ممبران اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کرنا قوم کے ساتھ بدترین مذاق ہے ۔عوام آنے والے الیکشن میں سوچ سمجھ کرپارٹی کا انتخاب کریں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان آگے بڑھ کر قوم کو دھوکہ دینے والے سیاستدانوں کے خلاف آواز اٹھائیں ۔