اشتہار

قیام امن کے لئے سوات کے صحافیوں کی قربانیاں نظر انداز نہیں کی جا سکتی، ممتاز احمد صادق

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) روزنامہ آزادی کے ایڈیٹر انچیف ممتاز احمد صادق نے کہا ہے کہ مثبت صحافت کو فروغ دینا اورکارکن صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرنااولین ترجیح ہے، سوات کے صحافیوں نے قیام امن کے لئے جوقربانیاں دی ہیں، وہ تاریخ کاحصہ بن چکی ہیں آزادی صحافت کو مدنظررکھتے ہوئے میدان صحافت میں جدوجہد کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات میں روزنامہ آزادی آفس میں کارکن صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ہمیشہ کارکن صحافیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور مثبت صحافت کو فروغ دینے میں بھرپورکردار اداکیاہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کی حصول کیلئے جدوجہد جاری رہیگا، اورکارکن صحافیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اپنافرض سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزنامہ آزادی کارکن صحافیوں کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے،انہوں نے سوات میں قیام امن کیلئے سوات کے صحافیوں اورمقامی اخبارات کی قربانیوں کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ مقامی اخبارات اورسوات کے صحافیوں کی قیام امن کے لئے قربانیوں کونظرانداز نہیں کیاجاسکتا اس موقع پر صحافیوں فیاض ظفر، نیازاحمدخان، سعیدالرحمان، سیدشہاب الدین، سلیم اطہر، شفیع اللہ، غفورخان عادل، شاہ اسدعلی، رشیداحمد، افتخارعلی،محمدخالق ساگر،فضل خالق اوردیگر نے کارکن صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر ممتاز احمد صادق کو خراج تحسین پیش کیا۔

اشتہار

Swat Journalists
Comments (0)
Add Comment

اشتہار