اشتہار

لاکھوں سیاحوں کی آمد قربانیوں کا نتیجہ ہیں،محمد علی شاہ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ضلع ناظم ضلع سوات محمد علی شاہ خان نے کہا ہے کہ سوات میں چھوٹی عید پر لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کی آمد پاک فوج یہاں کے عوام کی قربانیوں کا نتیجہ اور پائیدار امن اور بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے،ڈویژنل اور سوات انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،ضلع حکومت سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں اور اس سے بھی زائد سیاح لانے کے خواہشمند ہے جس کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہے،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس سال چھوٹے عید پر تاریخی سیاحوں سیاحوں نے سوات کا سیر کیا اور سوات کے پرفضاء مقامات کالام،بحرین،ملم جبہ،مرغزار اور دیگر علاقوں میں لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے کاروباری پہیہ بھی چل پڑا ہے اور مقامی لوگوں کو روز گار کے مواقع میسر ائیں،انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے سوات ایکسپریس وے کا منصوبہ اے ڈی پی سے نکال کر زیادتی کی ہے جس کے وجہ سے ٹریفک جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں لہذا ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سوات ایکسپریس وے کے منصوبے کو بحال کرکے اس پر فوری طور پر کام کا اغاز کیا جائیں انہوں نے کہا کہ سوات ایشاء کا سویئٹیزرلینڈ کہلاتا ہے اور یہاں کی خوبصورتی کے پورے ایشیا ء میں گن گائے جاتے ہیں اسلئے ہمیں سوات کی ترقی اور یہاں کے عوام کے خوشحالی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانے ہونگے انہوں نے کہا کہ حالیہ عید پر سوات انتظامیہ نے جو جامع پلان تشکیل دیا تھا اسکے بدولت یہاں پر لاکھوں کی تعداد میں سیاح ائیں اور پر امن ماحول میں زندگی کے چند شب و روز خوشگوار ماحول میں گزار کر پر امن طریقے سے واپس گئے جس پر میں ڈی ائی جی ملاکنڈ محمد سعید خان وزیر،کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود،ڈپٹی کمشنر ثاقب رضاء اسلم اور ڈی پی او سوات سید اشفاق انور سمیت تمام افسران کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں مبارک باد دیتا ہوں کہ انہوں نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کیا اور سیاحوں کی مہمان نوازی کے ساتھ پر امن واپسی کو یقینی بنایا اور سوات کے عوام کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے انے والے مہمانوں کی دل سے مہمان نوازی کی۔

اشتہار

EIDSwattourism
Comments (0)
Add Comment

اشتہار