سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں لاک ڈاؤن کے باعث غریب اور سفید پوش طبقہ مشکلات کا شکار، دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا۔حکومت اور انتظامیہ سے امداد کی اپیل۔ سوات میں کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا ایک ہفتہ ہوگیا جس کے باعث کاروباری مراکز اور بازار بند ہیں۔ لاک ڈاؤن کے باعث روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے مزدور اور سفید پوش طبقہ شدید مسائل اور مشکلات کا شکار ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔
لوگوں نے حکومت ،انتظامیہ اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس مشکل کی گھڑی میں ضرورت مندوں اور غریبوں کے لئے امداد فراہمی کی جائے۔