سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے صدر حضرت معاذ ایڈووکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے عدالتوں کی بندش اور لاک ڈاون کی وجہ سے وکلاء برادری شدیدمالی بحران کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر وکلاء کے آمدن کا واحدذریعہ معاش وکالت ہے اور اگر عدالتی کاروائی تعطل کا شکار ہو جائے تو ان کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،صدر بار ایسوسی ایشن نے ایک پریس ریلیزکے ذریعے وفاقی اور صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وکلاء برادری کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے ان کے ساتھ مالی معاونت کی جائے اور مصیبت کی اس گھڑی میں وکلاء برادری کا ہاتھ بٹھائے۔انہوں نے مزیدکہا کہ وکلاء کی مالی مشکلات کم کرنے کا ایک مناسب طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ احساس پروگرام میں وکلاء برادری کو شامل کیا جاکر بذریعہ بار کونسل ان کو مذکورہ ریلیف دیا جائے۔