سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) لقمان انٹرنیشنل ہسپتال اور نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام بتعاون اے سی ڈی اور ڈسٹرک ہیلتھ آفس سوات کے مابین مفاہمتی یاداشت پر لقمان انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر جواد اقبال اور ضلعی ٹی بی کنٹرول پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر راحت علی نے دستخط کیے۔ یاداشت کے مطابق لقمان انٹرنیشنل ہسپتال میں ٹی بی کے مریضوں کا مکمل علاج مفت ہو گا۔مریض کا ماہر ڈاکٹرز کی زیرنگرانی مُفت معائنہ،علاج کی تشخیص، لیبارٹری کے تمام ٹیسٹ اور مکمل دوائیاں وقتاً فوقتاً مُفت مہیاکی جائیگی۔لقمان انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کے ہماری کوشش ہے کہ ہم تمام مریضوں کے بہتر انداز میں خدمت کر سکیں اور معیاری علاج مہیا کر یں۔عوام سے درخواست ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اُٹھا ئیں۔ ڈاکٹر راحت علی نے کہا کہ ٹی بی کی وجہ سے ہر سال سوات اور دیگر اضلاع میں کافی مریض مبتلا ہوتے ہیں۔ اگر ان مریضوں کو وقت پر علاج مہیا کی جائے تو اس مرض سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر راحت علی نے کہا کہ لقمان انٹرنیشنل ہسپتال کا انتخاب معیاری سہولیات کی فراہمی کی وجہ سے کیا۔ عوام کو چاہیے کہ وہ معیاری سہولیات اور ماہر ڈاکٹرز کی زیر نیگرانی اس موقع سے فائدہ لیں۔