لنڈاکے اور ڈپو چیک پوسٹ پر بڑی کارروائیاں، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈا پور کہ خصوصی احکامات پر تھانہ غالیگےپولیس کی بڑی کارروائی۔ دو مختلف کارروائیوں میں بڑے پیمانے پر اسلحہ اور منشیات برآمد۔سیلر اور سپلائر کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے سوات کو منشیات مکمل پاک کرکے دم لیں گے ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او سرکل بریکوٹ احسان اللہ خان نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ غالیگے ضیا الرحمن اور دیگر پولیس میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں کہا کہ  گزشتہ روز ڈپو چیک پوسٹ پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار عرفان اللہ اور عارف اللہ ساکنان  تنگی چارسدہ کو ڈپو پولیس نے روک کر تلاشی کے دوران ملزمان  کے قبضے سے تین کلاشنکوف  ایک پستول  8 عدد جارجر بر آمد کر ملزمان کو موقع پر گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، اسی طر ح  لنڈاکی چیک پوسٹ کے انچارج اے ایس آئی  تاج محمد خان نےایک رکشہ کو لنڈاکی چیک پوسٹ پر روک کر تلاشی کے دوران  رکشے سے تین کلو اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کے ملزم عثمان کو موقع پر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، انہوں نے قتل میں ملوث ملزم کے گرفتاری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مورخہ16 مئی 2023 کو تحصیل بریکوٹ کے علاقہ املوک درہ میں صدام نامی شخص نے اپنے چچا پرویز پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، جس ار پی او ملاکنڈ اور ڈی پی او سوات کے سخت احکامات پر میری نگرانی میں  ایس ایچ او تھانہ غالیگے ضیا الرحمن اور ان کے ٹیم نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ  علاقے میں جرائم کے خلاف مہم جاری ہے عوام سے اپیل ہے کہ جرائم میں ملوث لوگوں کے نشاندہی کرکے معاشرے سے جرائم کے خاتمے میں سوات پولیس کا ساتھ دیں۔

Police arretsed
Comments (0)
Add Comment