اشتہار

لنڈاکے پولیس کی کارروائی ، بین الاضلاعی منشیات سمگلرز سمیت دو خواتین گرفتار

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ کے نگرانی میان ایس ایچ اُو تھانہ غالیگے زاہد شاہ خان، انچارج لنڈاکے چیک پوسٹ بخت رحمان اے ایس آئی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی خواتین منشیات سمگلرز سمیت چار منشیات سمگلرز گرفتار کئے۔گرفتار منشیات سمگلرز کے قبضے سے 7020گرام چرس برآمد کی۔

گرفتار منشیات سمگلرز میں بر کت علی ولد اکبر علی سکنہ قمبر، رحمت علی ولد محمد اسماعیل سکنہ قمبر، ثمینہ زوجہ ثابت شاہ ساکن چارسدہ، زینت زوجہ فضل اکبر سکنہ چارسدہ شامل ہیں جن کے خلاف تھانہ غالیگے میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔

اشتہار

LandakeyPolice
Comments (0)
Add Comment

اشتہار