لنڈاکے پولیس کی کاروائی ،خاتون منشیات سمگلر سمیت 3افراد گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے احکامات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں لنڈاکے پولیس نے ایس ایچ او زاہد خان کی نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئےبمقام لنڈاکے چیک پوسٹ انچارج بخت رحمان،لیڈی پولیس اور پولیس پر مشتمل ٹیم نے بدوران تلاشی موٹر کار آلٹونمبری 9798سے 3عدد شراب بوتل،3810گرام چرس برآمدکرکے خاتون منشیات سمگلر سمیت تین منشیات سمگلرزگرفتار کئے ،گرفتار منشیات سمگلروں میں مسماۃ(ج)زوجہ مغل شاہ ساکن باڑہ شیخ میروبابا،احسان اللہ ولد آمین اللہ ساکن چمکنی پشاور،سہیل ولد مغل شاہ ساکن باڑہ شیخ میروبابا شامل ہیں،گرفتار منشیات سمگلروں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ غالیگے میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

woman arrested
Comments (0)
Add Comment