اشتہار

لنڈاکے چیک پوسٹ پر داخل ہونے والے غیر قانونی افراد گرفتار

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)لنڈاکے چیک پوسٹ پر غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کے داخلی چیک پوسٹ پر پولیس کی جانب سے ایک ٹرک کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران ٹرک میں چھپے ہوئے متعدد افراد کو اُتارا گیا۔پولیس کے مطابق یہ افراد سکریننگ سے بچنے کے لئے غیر قانونی طریقے سے سوات میں داخل ہو رہے تھے ۔

لنڈاکے چیک پوسٹ کے اہلکاروں اور ڈی پی او سوات قاسم علی نے عوام اور ڈرائیوروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ غیرقانونی طور پر سوات داخل ہونے کی کوشش نہ کریں بصورت دیگر ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

اشتہار

ArrestedCORONALandakey
Comments (0)
Add Comment

اشتہار