سوات (زما سوات): ایس ایچ او تھانہ غالیگے روشن علی کی نگرانی میں لنڈاکے چیک پوسٹ پر پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے شراب کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران اسرار مسیح ولد یونس مسیح، سکنہ افسر آباد سیدو شریف، کے قبضے سے 42 بوتل شراب برآمد کی گئی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
لنڈاکے چیک پوسٹ پر پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو عوامی حلقوں نے سراہتے ہوئے اسے منشیات کے خلاف جاری جنگ میں اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف مزید کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔