اشتہار

لوئر دیر: تازہ گرام میں موٹرکار اور موٹرسائیکل کے تصادم سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

لوئر دیر (زما سوات): لوئر دیر کے علاقے تازہ گرام میں رات گئے موٹرکار اور موٹرسائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے میں جانبحق ہونے والوں میں فہد خان ولد فضل خالق سکنہ ملاکنڈ، حضرت عمر ولد مرسلین سکنہ شرینگل، اور عظمت ولد سلطنت خان سکنہ اسبنڑں شامل ہیں۔

اشتہار

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں یاسین سکنہ تھانہ اور احسان سکنہ اسبنڑں شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان طبی امداد کی جارہی ہے 

حادثہ ممکنہ طور پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

اہل علاقہ نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا اور حکام سے مطالبہ کیا کہ شاہراہوں پر ٹریفک کنٹرول کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں تاکہ ایسے المناک حادثات سے بچا جا سکے۔

اشتہار

اشتہار