سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔03اگست 2017ء )چیر مین لوکل گورنمنٹ افیسر ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخواہ خضر حیات شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ بلدیات سے لوکل فنڈ آڈٹ کا خاتمہ موجودہ حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے ، اس سے ایک طرف صوبائی حکومت کے اربوں روپے کی بچت ہوگی تو دوسری طرف یہی رقم عوامی منصوبوں پر خرچ کی جائیگی جس سے عوامی مشکلات ختم ہوجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخواہ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے شق 36(e) اور ائین میں 18 ویں ترمیم کے مطابق پری اڈٹ کا اختیار تجربہ کار تحصیل اکاونٹس افیسر ز کو دیا ہے کیونکہ یہی افیسرز اکاونٹس اور آڈٹ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور اسی سے بخوبی اگاہ ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور ائین میں 18 ویں ترمیم کے تابع آڈٹ کا اختیار اڈیٹر جنرل اف پاکستان کو دیا گیا ہے انہوں نے مذید کہا کہ بلدیاتی ادارے اپنے آمدنی سے محکمہ لوکل فنڈ آڈٹ کو سالانہ فیس اور دفتری اخراجات کی مد میں اربوں روپے اداکرتے تھے جو بلدیاتی اداروں پر بہت بڑا بوجھ تھا جو اب صوبائی حکومت کے اس اقدام سے وہ بوجھ ختم ہوگیا اور اب یہی رقم عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ ہوگا۔
اشتہار