لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی اسسٹنٹ میڈیا منیجر خاتون صحافی ناہید جہانگیر اور ان کی بہنوں پر بد ترین تشدد۔ 

پشاور: ناہید جہانگیر کے مطابق گزشتہ رات وہ اور ان کی بہنیں فیملی فنکشن سے واپس گھر لوٹ رہی تھیں اس اثناء میں کوہاٹ روڈ چونگی کے قریب ان کے رکشے کو گاڑی نے ٹکر مار کر سائیڈ پر کیا جبکہ ملزمان نے گاڑی سے اتر کر انہیں اور ان کی بہنوں سلمہ جہانگیر اور رانی عندلیب پر پستول تھان کر ان کو رکشے سے زبردستی اتار کر پستول سے سروں پر وار کئے اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

ناہید جہانگیر اور اس کی بہنوں کو فوراً لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کو طبی امداد مہیاء کی گئی۔

میڈیا منیجر ناہید جہانگیر نے آئی جی خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان تک پہنچ کر گرفتار کیا جائے ورنا ہم تینوں بہنیں پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

تھانہ بھانہ ماڑی پولیس  نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ واقعہ فیملی تنازعہ ہے جس میں دوسرے فریق کے خواتین بھی زخمی ہوئے ہیں اور دونوں فریق نے ایک دوسرے پر ایف آئی آرز درج کیے ہیں، تاہم پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔