سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے پولیو مہم میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ذمہ داری بہت اہم ہے ضلعی انتظامیہ لیڈی ہیلتھ ورکرزکی شانہ بشانہ کھڑی ہے پولیو مہم کی کامیابی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدوشریف میں منعقدہ دو روزہ لیڈی ہیلتھ ورکرز سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر حیدر علی،ایل ایچ ڈبلیوز کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فضل عارف، نیشنل سٹاپ آفیسر ڈاکٹر انور جمال، کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر لیاقت علی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں سمیت ضلع بھر کے لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کیلئے ہم قومی جذبہ اور لگن کے ساتھ کام کررہے ہیں انہوں نے انسداد پولیو مہم کے اہلکاروں، فرنٹ لائن ورکروں کے کام اور کمیونٹی کے تعاؤن کو سراہا جن کے کاوشوں سے آج تک سوات پولیو کے موذی مرض سے پاک ہے ضلع سوات میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح 17 فروری 2020 سے شروع ہوگا جو کہ 21فروری 2020تک جاری رہیگا اس پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 263690 گھرانوں میں موجود464068 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائےجا ئیں گے۔
اس مہم میں 353 ایریا انچارج اور 77 یونین کونسل میڈیکل آفیسرز کے زیرِ نگرانی 1632 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جو مجموعی طور پر 464068 بچوں کو گھر گھر جاکر ویکسین پلائیں گے ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئینگے ڈپٹی کمشنر نے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاؤن کریں اور اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پولیو مہم میں ایل ایچ ڈبلیوز کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔