اشتہار

لیکوال ٹولنہ کے زیر اہتمام مینگورہ شہر میں فری بک سٹال

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:05فروری2018)گذشتہ روز لیکوال کے زیر اہتمام مینگورہ شہر کے نشاط چوک میں پشتو کے کتابوں کا سٹال لگایا گیا جس میں500کے قریب شعر و ادب اور نثر کی کتابیں رکھی گئی تھی ، فری بک سٹال میں لوگوں کو مفت کتابیں دی گئی، ٹولنہ کے آرگنائزر زعصمت علی اخون ، افتخار احمد زمان،مراد علی خان، سمیع اللہ گران اور زین یوسفزئی نے کہا کہ ہمارا مقصد مادری زبان پشتو کی فروغ ہے اس حوالے سے ہم سوشل میڈیا پر پشتو کی فروغ کیلئے ” در پختو لیک لوست تحریک “کے نام سے ایک تحریک چلارہے ہیں ، مختلف سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیوں میں مفت کتب میلے اور ساتھ ہی ساتھ پشتو کے لکھنے پڑھنے کیلئے مہم چلاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جب لوگ لکھنا اور پڑھنا نہیں جانتے تو وہ کتاب نہیں پڑھ سکتے ، اس حوالے سے ہم سکولوں میں لکچر بھی دیتے ہیں اور کافی حد تک اب بچے لکھنا اور پڑھنا سیکھ چکے ہیں اور پشتو کے کتابیں پڑھنے کیلئے لے جاتے ہیں ۔

اشتہار

Book StallBooks Exhibition

اشتہار