سوات ( زما سوات ڈاٹ کام ) مسلم لیگ ن کے اہم رہنماء فضل حمید پارٹی رکنیت سے مستعفی ہو گئے، ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے فضل حمید نے کہا کہ وہ اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پیر کے دن اے این پی کے ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے اور عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کریں گے، فضل حمید گزشتہ کئی سالوں سے مسلم لیگ ن کے اہم رکن رہے ہیں، لیگی رہنماء سوات کے علاقہ تین دوڈاگ کے اہم رہنماء مانے جاتے ہیں۔