سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں پرائیویٹ ایمبولینس ڈرائیوروں کامسئلہ حل کرنے کیلئے میئرشاہدعلی خان ڈی سی آفس پہنچ گئے، شاہدعلی خان نے ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان کوپرائیویٹ ایمبولینس ڈرائیوروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ڈی سی سوات سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتالی ڈرائیوروں نے اپنااحتجاج ختم کردیا، تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ایمبولینس ڈرائیوروں نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا، جس کے بعد سٹی میئر سوات شاہدعلی خان مظاہرین کے پاس پہنچ کر ان کے مسائل اور مطالبات سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد ڈی سی سوات جنیدخان کے دفترپہنچ کر ان کو معاملے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی سوات قاضی ریاض علی، محمدخالق کاکا اوردیگر حکام بھی موجودتھے، شاہدعلی خان اورانتظامیہ کے درمیان کامیاب بات کے بعد پرائیویٹ ایمبولینس ڈرائیوروں نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔ تاہم شاہدعلی خان نے ڈی سی سوات اوردیگرحکام سے عوامی مسائل اورعلاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔