اشتہار

مالاکنڈ ڈویژن میں ریکارڈ خودکشیاں، سوات میں امسال 346 خودکشی کے واقعات رونما ہوئے

اشتہار

مٹہ (زما سوات ڈاٹ کام ، 28 ستمبر 2018ء) پولیس رپورٹ کے مطابق امسال 2018 کی گزشتہ اٹھ ماہ کے دوران 346 افراد نے خود کشیاں کیں۔جس میں ضلع سوات سرفہرست ہے جہاں 222 افراد نے اٹھ ماہ میں اپنی زندگیوں کی خاتمہ کردیا مٹہ سرکل میں یہ تعداد 30سے زیادہ ہے تفصیلات کی مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں سال 2018کی گزشتہ اٹھ ماہ میں مجموعی طور پر 346 افراد نے خودکشیاں کی ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور لڑکیوں کی ہیں جبکہ بیشتر تر واقعات میں پولیس رپورٹ کے مطابق خودکشیوں وجوہات گھریلوی ناچاقی ہے جبکہ زہریلی دوا کھانے کو ذریعہ بناکر خودکشیاں کیں گئیں ہیں موصول معلومات کی مطابق ان عداد وشمار میں پوری ڈویژن میں ضلع سوات 222 افراد کیساتھ سرفہرست ہیں جبکہ ضلع بونیر میں 73ضلع شاہ نگلہ میں 26ضلع اپر دیر میں 1ضلع لوئر دیر میں 15اور چترال میں 9 شامل ہیں یاد رہے ان عداد وشمار میں مٹہ سر کل میں ان فراد کی تعداد 30سے زیادہ بتائی جاتی ہیں جبکہ کہ یہ وہ اعداد وشمار ہیں جن کی رپورٹیں پولیس تھانوں یا چوکیوں میں درج کیں کئیں ہیں جبکہ اس عددوشمار میں وہ واقعات شامل نہیں جن کے رپورٹ درج نہ ہوئے اور ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے چکروں سے بچنے اور معاملات کو اپس میں بات چیت کے ذریعے رفع دفع کرکے لاشوں کو دفن کیا گیا خودکشیوں کی بیشتر واقعات میں لڑکیا ں اور خواتین شامل ہیں جبکہ زیادہ تر واقعات میں زہریلی دوا کھانے اور نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشیوں کی رپورٹس درج ہیں

اشتہار

222آٹھ ماہامسال دو سو سے زائد صرف سوات میںپولیس رپورٹخودکشیسب سے زیادہسواتضلع سوات کا علاقہ مٹہ ہےمکمل تعداد 346واقعات
Comments (0)
Add Comment

اشتہار