اشتہار

مالم جبہ، فلائنگ کوچ حادثے میں 6 افراد جاں بحق،6 زخمی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے مالم جبہ میں ہائی ایس بریک فیل ہونے سے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق پی سی ہوٹل مالم جبہ کی ہائی ایس مینگورہ جا رہی تھی کہ کولاکرین کے مقام پر بریک فیل ہونے سے نیچے کھائی میں جا گری۔ ہائی ایس میں بارہ افراد سوار تھے، مقامی لوگوں، ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوئے ہیں، لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔ پی سی مالم جبہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے علاج معالجے کا پورا خرچہ وہ اٹھائیں گے جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ مالی معاونت بھی کی جائے گی ۔ جاں بحق افراد میں اہتشام،شہزاد،سلیمان،امجد علی،آصف اور سلیم شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں عابد، نعیم زادہ، شفیق، انعام اللہ، عثمان اور افتاب شامل ہیں

اشتہار

Accidentmalamjabba
Comments (0)
Add Comment

اشتہار