اشتہار

مالم جبہ ، انٹری فیس اور پارکنگ فیس میں مبینہ اضافہ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے مالم جبہ میں بین الاقوامی مقابلے شروع ہوتے ہی انٹری فیس اور پارکنگ فیس میں مبینہ اضافہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں انٹری فیس دو سو روپے وصول کی جاتی تھی جبکہ اب بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد اور سیاحوں کی کثیر تعداد میں مالم جبہ آمد کی وجہ سے ان فیسوں میں مبینہ طور پر اضافہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ انٹری فیس تین سو روپے جبکہ پارکنگ فیس بھی تین سو روپے وصول کی جا رہی ہے جبکہ اکثر سیاحوں سے بھی اس سے زیادہ کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے۔

اشتہار

Malmjabba
Comments (0)
Add Comment

اشتہار