اشتہار

مالم جبہ میں دو روزہ گراس سکی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )مالم جبہ سکی ریزارٹ میں پہلی بار دوروزہ  مرد/خواتین قومی گراس سکی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے بیشتر علاقوں سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، گراس سکی مقابلوں میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں گلگت بلتستان سکی ایسوسی ایشن، آزاد جموں کشمیر ، دیر، سوات فالکن آئی کلب،سوات وینٹر سپورٹس کلب، چترال، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پاڑہ چنار ،مدکلاشت،ہزارہ ایڈوینچر کلب، ٹیم مالم جبہ شامل تھے، خواتین سلالوم کیٹیگری کے مقابلوں میں مدکلاشت ٹیم سے تعلق رکھنے والی  عزیزہ گل نے پہلی ، ٹیم مالم جبہ کی عذرا  بی بی نے دوسری جبکہ  گلگت بلتستان سکی ایسوسیشن کی آمنہ سہیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی،  خواتین جوائنٹ سلالوم کیٹیگری کے مقابلوں میں آمنہ سہیل نے پہلی، عزیزہ گل نے دوسری جبکہ عزرا بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مرد سلالوم کیٹیگری کے مقابلوں میں  گلگت بلتستان سکی ایسوسیشن کے فضل ودود نےپہلی ، مدکلاشت ٹیم کے تنزیل احمد نے دوسری جبکہ سیول ایوی ایشن ٹیم سے تعلق رکھنے والے محمد صدیق نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی، مرد جوائنٹ سلالوم کیٹیگری کے مقابلوں میں محمد صدیق نے پہلی ، فضل ودود نے دوسری جبکہ تنزیل احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی

اشتہار

malamjabba
Comments (0)
Add Comment

اشتہار