اشتہار

مالم جبہ میں ریزارٹ میں ہیومن سلنگ شاٹ اورسوئنگ رائیڈرز نصب کردیا گیا

اشتہار

سوت (زما سوات ڈاٹ کام ) سیاحوں کے لیے خوشخبری،ملم جبہ سکی ریزارٹ میں ہیومن سلنگ شاٹ اورسوئنگ رائیڈرز نصب کرنے کے بعد ریزارٹ کو سیاحوں کے لئے باقاعدہ کھول دیا گیا.ملم جبہ ریزارٹ انتظامیہ کے مطابق سیاحوں کے تفریح کے لیے  ملم جبہ سکی ریزارٹ میں ہیومن سلنگ شاٹ اورسوئنگ رائیڈرز نصب کرنے کے بعد ملم جبہ ریزارٹ کو  سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔ ملم جبہ ریزارٹ کو سیاحوں کے لیے کھولنے پر سیاحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملم جبہ کا شمار پاکستان کے حسین مقامات میں کیا جاتا ہے اور ملم جبہ ریزارٹ کے بند ہونے سے سیاحوں کو مایوسی کا سامنا تھا مگر اب ریزارٹ دو بارہ کھولنے سے سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے سیاح بھی چئیر لفٹ سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا کے سیاحوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تفریح سرگرمیاں دوبارہ شروع کر رہے ہیں جس سے سیاحوں کو مزید تفریح کے مواقع فراہم ہوں گے۔ ریزارٹ کے بعد گرین ویلی کو بھی جلد سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا جس  میں مزید نئے تفریحی مواقع بنائے گئے ہیں جن میں سیاحوں کو ڈومز، فیریز وھیل،جونئیر اسکینگ، اآئس سکیٹنگ اور مختلف ریسٹورنٹس شامل ہوں گے۔

اشتہار

malamjabba
Comments (0)
Add Comment

اشتہار