اشتہار

مالم جبہ میں سرمائی کھیلوں کا انعقاد، ملک بھر سے کھلاڑیوں کی شرکت

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی وادی مالم جبہ میں سرمائی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا، ایک روزہ مقابلوں میں اسکینگ اور سنو بورڈنگ کے مقابلے ہوئے،ہوم رن کے ان مقابلوں میں خواتین کھلاڑیوں سمیت 100کھلاڑی شریک ہوئے۔ اسکینگ کے مقابلوں میں 60 مرد اور 12 خواتین شریک ہوئیں جبکہ سنو بورڈنگ میں 31 مرد اور 4 خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔منتظمین کے مطابق مردوں کے مقابلوں میں ساجد عالم نے اسکینگ اور علی حسین نے سنو بورڈنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں ثمر خان نے سنو بورڈنگ اور آنیا نے اسکینگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ایک روزہ مقابلوں کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
مالم جبہ منتظمین کے مطابق ہوم رن کے مقابلوں کا انعقاد سرمائی سیاحت کو فروغ دینے کےلئے کیا گیا جس میں ملکی کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا۔ اس سے قبل بین الاقوامی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا اور ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔
مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والی آنیا خان نے کہا کہ مالم جبہ آکر بہت خوشی ہوئی یہاں پر سنو بورڈنگ کے مقابلوں میں شامل ہوکر بہت مزدہ آیا۔ حکومت کو سرمائی سیاحت کے فروغ کے لئے مزید اس طرح کے اویونٹس کا انعقاد کرنا چاہئے۔
مالم جبہ میں ہر سال اسکینگ اور سنو بورڈنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کےلئے سیاحوں کی بھی کثیر تعداد یہاں پہنچ جاتی ہے۔ اس سال موسم سرما میں سیاحوں کی ریکارڈ تعداد میں آمد ہوئی جبکہ سرمائی کھیلوں کے انعقاد نے لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کو سوات آنے پر مجبور کیا۔

اشتہار

malamjabba
Comments (0)
Add Comment

اشتہار